مشہور ریپر کانیے ویسٹ کو اچانک اپنا نام کیوں تبدیل کرنا پڑا؟

امریکا کے مشہور ریپر کانیے ویسٹ نے بالآخر اپنا نام تبدیل کرلیا، انھوں نے میوزک انڈسٹری پر زور دیا کہ انھیں نئے نام سے پکارا جائے۔ کم کارڈیشان کے سابق شوہر اور امریکی ریپر، گیت نگار، فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرکے یے رکھ لیا ہے اور اب قانونی طور پر یہی […]

 0  5
مشہور ریپر کانیے ویسٹ کو اچانک اپنا نام کیوں تبدیل کرنا پڑا؟

امریکا کے مشہور ریپر کانیے ویسٹ نے بالآخر اپنا نام تبدیل کرلیا، انھوں نے میوزک انڈسٹری پر زور دیا کہ انھیں نئے نام سے پکارا جائے۔

کم کارڈیشان کے سابق شوہر اور امریکی ریپر، گیت نگار، فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرکے یے رکھ لیا ہے اور اب قانونی طور پر یہی ان کا آفیشل نام ہوگا۔ ریپر کے چیف آف اسٹاف نے واضح کیا کہ نام کی تبدیلی کو معمولی نہ سمجھا جائے۔

کانیے ویسٹ جن کا اب نام یے (Ye) ہے انھوں نے میوزک انڈسٹری پر زور دیا کہ انھیں غلامی والے نام کے بجائے یے کے نئے نام سے پکارا جائے۔ ذاتی وجوہات کی بنا پر 2021 میں انھوں نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

46 سالہ ریپر کے چیف آف اسٹاف میلو ییانوپولس نے حال ہی میں ان کے سابقہ نام کو تبدیل کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ وہ دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ شخصیت کے حامل ہیں۔

ریپر کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ہمارے باس نے ایسے نام کو قربان کیا جو کہ ایک برانڈ نام یعنی کانیے ویسٹ تھا، یہ تبدیلی ایک مکمل قانونی عمل کے ذریعے ہوئی اور اب انھیں ’یے‘ نام سے پکارا جائے۔

میلو ییانوپولس نے مزید کہا کہ نام کی تبدیلی کے لیے ہم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، پبلیشرز، اسٹورز، یونینز، گیت نگار ویب سائٹس اور ڈیٹا ری سیلرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یے نے متعدد مواقعوں پر اپنے پرانے نام کو غلامی کا نام قرار دیا تھا، وہ ایک سیاہ فام امریکی ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں بھی دیگر لوگوں کی طرح مکمل خود ارادیت پر مبنی حقوق حاصل ہوں۔

واضح رہے کہ مشہور ریپر نے اپنے اس نئے نام سے 2018 میں اپنا البم ایپونیمس ریلیز کیا تھا۔ کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی خواہش 2018 میں ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ظاہر کی تھی، جس کے بعد انھوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow