بیٹوں کی شادی سے قبل انھیں کیا خاص نصیحت کی جائے؟ صبا فیصل نے بتادیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں بیٹے کی شادی کرنے والی صبا فیصل نے بتایا ہے کہ انھوں نے شادی کرنے سے قبل بیٹوں کو کیا مشورہ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے انکشاف کیا کہ اپنے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں بیٹے کی شادی کرنے والی صبا فیصل نے بتایا ہے کہ انھوں نے شادی کرنے سے قبل بیٹوں کو کیا مشورہ دیا۔
نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے انکشاف کیا کہ اپنے دونوں بیٹوں کو شادی سے قبل انھیں ایک خاص نصیحت کی تھی کہ اپنے سسرال والوں کو بھی اپنے والدین کا درجہ دینا۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اب ماشا اللہ سے میرے تینوں بچے شادی شدہ ہیں اور جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انھیں دوا کے ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ جس طرح میں تمہارے لیے دعا کرتی ہوں، اسی طرح اب تمہاری اہلیہ کی والدہ بھی تمہاری بھلائی و خیر کے لیے دعائیں کریں گی۔ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ دونوں بیٹوں کو نصیحت کی کہ انھیں سسرال والوں کا احترام یقینی بنانا ہے، کیونکہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انھیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟