جب میں نہیں تھی تو آپ۔۔۔۔۔۔؟ ریمبو اور صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صاحبہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ریمبو سے کوئی بات پوچھتی ہیں پھر ان پر غصہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’ایک بات پوچھو […]
شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صاحبہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ریمبو سے کوئی بات پوچھتی ہیں پھر ان پر غصہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’ایک بات پوچھو جب میں نہیں تھی تو آپ کا سر کون دباتا تھا۔؟‘
ریمبو افسردگی کے عالم میں کہتے ہیں کہ ’جب سر میں درد بھی نہیں ہوتا تھا۔‘
صاحبہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل انٹرویو میں ریمبو نے بتایا تھا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔
پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔
ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں تھیں اور کہا تھا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔
واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟