مرغیاں اور 30 چوزے چوری، مقدمہ درج
پنجاب میں پھول نگر کے علاقے سرائے مغل میں نامعلوم چور مرغیاں اور چوزے چوری کر کے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سرائے مغل تھانہ پولیس کی حدود میں مرغیاں اور چوزے چوری کرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم […]
پنجاب میں پھول نگر کے علاقے سرائے مغل میں نامعلوم چور مرغیاں اور چوزے چوری کر کے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرائے مغل تھانہ پولیس کی حدود میں مرغیاں اور چوزے چوری کرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور 10 مرغیاں اور 30 چوزے چوری کر کے فرار ہوگیا، جن کی مالیت 80 ہزار روپے ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر گجرات میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے پر پڑوسی نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔
تھانہ رحمانیہ میں 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ توقیر نے 15 پر کال کی تھی اس لیے مجبوراً مقدمہ درج کرنا پڑا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟