محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلائے جانے کا امکان
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے، محمد حسنین طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے میلبرن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پرپریکٹس کی، فاسٹ […]
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے، محمد حسنین طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے میلبرن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پرپریکٹس کی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔
پریکٹس سیشن کے دوران سلیکٹر اسد شفیق بھی موجود تھے جنہوں نے کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔ اسد شفیق نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔شہری احمد نواز کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کو بطور پیٹرن ان چیف فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ ودیگر بھی درخواست میں فریق ہیں۔
پاکستان کرکٹ کے تنِ مردہ میں نئی جان، کیا سرجری کامیاب ہوگئی؟
واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد میسم کی درخواست پر چیف جسٹس نے پانچ مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟