مجھے کیریئر کے عروج پر زہر دیا گیا، عمران نذیر

قومی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ مجھے کیریئر کے عروج پر زہر دیا گیا لیکن میں نے دعا کی کہ جس نے میرے ساتھ یہ کیا ہے اللہ تعالیٰ اس کا بھی بھلا کرے۔ سابق قومی کرکٹر عمران نذیر نے نجی ٹی وی کی پروگرام میں اپنی بیماری سے […]

 0  3
مجھے کیریئر کے عروج پر زہر دیا گیا، عمران نذیر

قومی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ مجھے کیریئر کے عروج پر زہر دیا گیا لیکن میں نے دعا کی کہ جس نے میرے ساتھ یہ کیا ہے اللہ تعالیٰ اس کا بھی بھلا کرے۔

سابق قومی کرکٹر عمران نذیر نے نجی ٹی وی کی پروگرام میں اپنی بیماری سے متعلق بتایا کہ جب میرا ایم آر آئی اسکین ہوا تو پتا چلا کہ مجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 8 سے 10 سالوں کے درمیان میرے جوڑوں کا علاج کیا گیا جو تقریباً خراب ہوچکے تھے۔

عمران نذیر نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا یہ نہیں جان سکتا کیونکہ مرکری فوری اثر نہیں کرتا اس لیے نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ طویل عرصے تک جوڑوں کے علاج کے دوران میری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام وقت میں میری شریک حیات میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہیں، کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑا اور اس سب کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ عمران نذیر نے 1999 سے 2012 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow