’’ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی میں تھوڑا ہاتھ ڈاکٹرز کا ہے‘‘

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ماہ نور بلوچ اس عمر میں بھی خوبصورت ہیں مگر اس میں کمال ڈاکٹرز کا بھی لگتا ہے۔ آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انھوں نے عتیقہ اوڈھو اور ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی کے بارے میں اظہار خیال کیا، […]

 0  1
’’ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی میں تھوڑا ہاتھ ڈاکٹرز کا ہے‘‘

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ماہ نور بلوچ اس عمر میں بھی خوبصورت ہیں مگر اس میں کمال ڈاکٹرز کا بھی لگتا ہے۔

آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انھوں نے عتیقہ اوڈھو اور ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی کے بارے میں اظہار خیال کیا، انھوں نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہمارے پاس ماہ نور بلوچ اور عتیقہ اوڈھو جیسے لوگ ہیں جو دن بدن پیارے ہوتے جارہے ہیں، اس پر اداکارہ نے کہا کہ عتیقہ واقعی بہت خوبصورت ہیں۔

آمنہ ملک نے کہا کہ جب عیتیقہ اوڈھو سامنے ہوتی ہیں تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ تو ابھی بھی خوبصورت ہیں، ماہ نور بلوچ بھی بہت حسین ہیں۔

میزبان نے کہا کہ ماہ نور بلوچ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہیں، اس پر اْمنہ ملک نے کہا کہ نہیں اس میں تھوڑا ڈاکٹرز کا بھی کمال ہوتا ہے ایسی بات نہیں ہے لیکن اگر آپ عتیقہ اوڈھو کو دیکھیں تو وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ وہاں ڈاکٹر کا کمال نہیں ہے تو پر آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ نہیں عتیقہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہاں ایسا کچھ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow