ماسٹر راشد نسیم نے بیک وقت تین بڑے ریکارڈ بنا لیے

مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن تین ریکارڈ بنا لیے تمام ریکارڈز کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دیں۔ پاکستان کے مایہ ناز مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن میں تین بڑے ریکارڈ بنا لیے جن میں ایک ریکارڈ روایتی بھارتی حریف کا توڑا۔ ماسٹر راشد […]

 0  4
ماسٹر راشد نسیم نے بیک وقت تین بڑے ریکارڈ بنا لیے

مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن تین ریکارڈ بنا لیے تمام ریکارڈز کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دیں۔

پاکستان کے مایہ ناز مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن میں تین بڑے ریکارڈ بنا لیے جن میں ایک ریکارڈ روایتی بھارتی حریف کا توڑا۔

ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے ایک منٹ میں 119 پینسلیں توڑیں۔ امریکا کے اشریتہ فرمان نے اس سے قبل ایک میں 58 پینسلیں توڑ رکھی تھیں۔

انہوں نے 3 منٹ میں 882 کہنی کے وار کر کے بھی بھارتی مارشل آرٹسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل بھارت کے چنے شرما نے 3 منٹ میں 82 کہنی کے وار کیے تھے۔

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے سر پر ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹکس توڑ کر بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ان تمام ریکارڈز کی ویڈیوز عالمی ریکارڈ کا درجہ دلانے کے لیے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی جائیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow