لاش کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی، ویڈیو وائرل
بھارت میں لاش کی اطلاع پر دریا میں پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں گرمی سے بے حال شہری کئی گھنٹے سے دریا میں بے سدھ لیٹا رہا لوگوں نے مردہ سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ جب پولیس اہلکار لاش کو اٹھانے کے لیے دریا پر […]
بھارت میں لاش کی اطلاع پر دریا میں پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں گرمی سے بے حال شہری کئی گھنٹے سے دریا میں بے سدھ لیٹا رہا لوگوں نے مردہ سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔
جب پولیس اہلکار لاش کو اٹھانے کے لیے دریا پر پہنچے تو انہونی ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے جیسے ہی ہاتھ پکڑ کر پانی سے اس شخص کو باہر کھینچا تو وہ اٹھ کر بیٹھ گیا۔
شہری کو یوں اچانک اٹھتا دیکھ کر پہلے تو لوگ حیران رہ گئے پھر بے ساختہ مسکرا دیے۔
بعدازاں شہری نے پولیس کو بتایا کہ دس دنوں سے گرینائٹ کی کان میں 12 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کررہا تھا اپنے سخت شیڈول کی وجہ سے تھک کر آرام کرنے کے لیے دریا میں لیٹ گیا تھا۔
وائرل ویڈیو کو ہزارں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو کو پانچویں بار دیکھ رہا ہوں اور بے ساختہ مسکرا رہا ہوں، دوسرے صارف نے لکھا کہ اس طرح تو فلموں میں ہی دیکھا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟