لائبہ خان شادی کے پرپوزل سے تنگ آگئیں
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے پرپوزل سے پریشان ہوگئی ہیں۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ لائبہ خان نے شرکت کی اور سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ لائبہ خان نے بتایا کہ وہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے پرپوزل سے پریشان ہوگئی ہیں۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ لائبہ خان نے شرکت کی اور سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
لائبہ خان نے بتایا کہ وہ سوش میڈیا پر شادی کے پرپوزل سے پریشان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سعودی عرب کا بندہ تھا اس سے متعلق کہا گیا کہ میں نے چھپ کر شادی کرلی ہے اور اس کی دوسری تیسری شادی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ والد کو دوستوں کے فون آئے تھے اور وہ ڈر گئے تھے کہ یہ سب کیا ہے، میں نے اس وقت نیا انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا پھر انہیں بتایا کہ یہ جعلی خبریں ہیں۔
لائبہ خان کے مطابق میں نے دوسرے اداکاروں سے متعلق بتایا جن کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں پھر وہ پرسکون ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو والدہ سیٹ پر ساتھ جاتی تھیں اب دو سال ہوگئے ہیں کہ وہ ساتھ نہیں جاتیں، سیٹ پر امی کو کال نہیں کرپاتی لیکن پہلے ہر ایک گھنٹے میں کال کرکے اپ ڈیٹ دیتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ والدہ چھوٹی بہن ایمان خان کے ساتھ سیٹ پر جاتی تھیں تو انہیں معلوم ہے کہ کس کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟