عید پر مجھے بیٹا بہت یاد آتا ہے، باسط علی
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ جب عید کی صبح نماز پڑھ کر آتا ہوں تو مجھے اس وقت اپنے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے۔ اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر نے بتایا کہ عید کی صبح نماز پڑھ کر آؤں تو اپنا بیٹا یاد […]
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ جب عید کی صبح نماز پڑھ کر آتا ہوں تو مجھے اس وقت اپنے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے۔
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر نے بتایا کہ عید کی صبح نماز پڑھ کر آؤں تو اپنا بیٹا یاد آتا ہے، جب میں اپنے مرحوم والد کے ساتھ نماز پڑھنے جاتا تھا تو عیدگاہ کے لیے چادر وغیرہ میں ہی اٹھاتا تھا، ہم نشتر پارک کراچی میں نماز پڑھنے جاتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ میں ابھی لوگوں کو جاتے ہوئے دیکھتا ہوں جبکہ میں اکیلا جارہا ہوتا ہوں، کسی کا بیٹا ساتھ جارہا ہوتا ہے تو مجھے اپنا بیٹا بہت زیادہ آتا ہے۔
پروگرام کے دوران اینکر نے بتایا کہ باسط علی کا بیٹا اسامہ اس وقت پڑھائی کی غرض سے امریکا میں موجود ہے جہاں وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ جاب بھی کررہا ہے۔
اس دوران باسط علی کا کہنا تھا کہ میری دنوں بیٹیا اسامہ کے امریکا جانے کے بعد میرے بیٹے بن گئے ہیں کوئی بھی کام ہوتا ہے تو میں انھیں کہتا ہوں۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ چھوٹی بیٹی مجھ پر گئی ہے وہ کافی سوشل ہے جبکہ بڑی بیٹی اپنے والد پر گئی ہے اس کے موڈ سوئنگز کا کچھ پتا نہیں چلتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟