یہ کس طرح کا اسٹرائیک ریٹ ہے؟ بریٹ لی کی بھارتی بیٹر پر شدید تنقید

سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول کی کم ہمتی اور خراب اسٹرائیک ریٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے 54 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولرز کے سامنے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹرز بالکل بے بس نظر آئے تھے […]

 0  8
یہ کس طرح کا اسٹرائیک ریٹ ہے؟ بریٹ لی کی بھارتی بیٹر پر شدید تنقید

سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول کی کم ہمتی اور خراب اسٹرائیک ریٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے 54 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولرز کے سامنے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹرز بالکل بے بس نظر آئے تھے جبکہ کے ایل راہول کی کاکردگی بھی واجبی سی رہی تھی اور ان کی ٹیم کو 98 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بریٹ لی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راہول نے کولکتہ کے بیٹرز فل سالٹ اور سنیل نارائن کی دھماکہ خیز اوپننگ اننگز کے برعکس انتہائی سست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی وجہ سے دوسرے بلے بازوں پر دباؤ پڑا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ دونوں ٹیموں کے اوپننگ بلے بازوں کو دیکھیں تو یہ بالکل ایک دوسرے کے برعکس ہیں۔ کے ایل راہول کی اننگز سمجھ سے باہر تھی۔ ایک گیند پر ایک رن لینا دوسرے اینڈ پر کھڑے بیٹر کو پریشر میں لاتا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کے ایل راہول پر بہت زیادہ دباؤ ہے کیونکہ انھوں نے اس طرح رنز اسکور نہیں کیے جس طرح انھیں کرنے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ 236 رنز کے تعاقب کے دوران، کے ایل نے 21 گیندوں میں تین چوکوں کے ساتھ 25 رنز کی سست اننگز کھیلی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ محض 119.04 تھا جبکہ ان کی ٹیم 16.1 اوور میں صرف 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow