شہری ہوشیار ! بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں !
اسلام آباد : ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار، فلو، الرجی، امراض معدہ ،قے، متلی کی چار ادویات مضر صحت قرار دے دیں۔ ڈریپ نے ہیڈازول، […]
اسلام آباد : ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار، فلو، الرجی، امراض معدہ ،قے، متلی کی چار ادویات مضر صحت قرار دے دیں۔
ڈریپ نے ہیڈازول، وومیٹول، زونڈ سسپنشن اور ٹریٹاڈن سیرپ کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا ہے۔
جس میں کہا ہے کہ پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا ہے ، ادویات کے سیمپلز میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار ثابت ہوئی ہے۔
الرٹ میں کہا گیا کہ ادویات پشاور، حطار، فیصل آباد میں واقع کمپنیز کی تیارکردہ ہیں،ہیڈازول سسپنشن بیچ زیڈ 266 کے سیل و استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
اس کے علاوہ زونڈ سسپنشن بیچ 7037 ، وومیٹول سسپنشن بیچ 1347 اور ٹریٹاڈن سیرپ بیچ 005 کے فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایتھیلین گلائیکول کا محلول سازی میں استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے،ڈائی ایتھیلین گلائیکول، ایتھیلین گلائیکول سے زہریلا کمپاونڈ بنتا ہے۔
ہیڈازول، زونڈ، وومیٹول، ٹریٹاڈن کے متاثرہ بیچز کی سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈریپ نے کمپنیز کو ادویات کے متاثرہ بیچز مارکیٹ سے اٹھوانے کی ہدایت کی ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارمیسز ہیڈازول، زونڈ، وومیٹول، ٹریٹاڈن کے متاثرہ بیچ کی سیل روکیں، ڈاکٹرز مریضوں کو ادویات کے متاثرہ بیچز کا استعمال نہ کرائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟