شرمیلا ٹیگور نے سیف کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور سے مل کر کیا کہا؟
سیف علی خان نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور بھجن رانا سے ملاقات کی اور اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور سے بھی انھیں ملوایا۔ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کو 6 دن کے بعد لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہ ے، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں، سیف ڈکیتی […]
سیف علی خان نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور بھجن رانا سے ملاقات کی اور اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور سے بھی انھیں ملوایا۔
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کو 6 دن کے بعد لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہ ے، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں، سیف ڈکیتی کے دوران اپنی فیملی کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اب 6 دن کے بعد وہ گھر کو روانہ ہوئے ہیں۔
سیف علی کی اسپتال سے چھٹی کے بعد انھیں انتہائی سخت سیکیورٹی کے درمیان اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے دیکھا گیا اس دوران کے اطراف کئی پولیس والے موجود تھے۔
بروقت اسپتال پہنچانے والے آٹو رکشہ ڈرائیور سے بھی سیف نے ملاقات جس کی تصویر وائرل ہورہی ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے بتایا کہ میں کل سیف سے اسپتال میں ملا،
سیف نے اسپتال پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے میرا شکریہ ادا کرنے کے لیے فون کیا، انھوں نے میری تعریف کی، مجھے سیف اور ان کے خاندان کی طرف سے پزیرائی ملی۔
بھن سنگھ رانا نے کہا کہ سیف علی خان نے مجھے اپنی ماں شرمیلا ٹیگور سے ملوایا، اور میں نے ان کے پاؤں چھوئے۔
رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ شرمیلا ٹیگور نے مجھے کچھ پیسے دیے جو انھیں صحیح لگا، اور کہا کہ جب بھی مجھے مدد کی ضرورت ہو گی وہ میرے لیے موجود ہوں گی۔
بھجن نے بتایا کہ میں اتنے بڑے اسٹار اور ان کے خاندان سے مل کر خوش ہوا، ان کی ماں نے میری تعریف کی، آپ کسی کو اسپتال پہنچاتے ہیں تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟