ہالی وڈ ایکشن فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار، ٹریلر دیکھیں

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار ہے، مذکورہ فلم کل 24 جنوری بروز جمعرات نمائش کیلیے پیش کردی جائے گی۔ پہلی بار سال 2016 میں آسکر جیتنے والی فلم ’ہاکس ریج‘ کے بعد اداکار اور فلم ساز میل گبسن ایک بار پھر ہدایت کاری […]

 0  0
ہالی وڈ ایکشن فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار، ٹریلر دیکھیں

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار ہے، مذکورہ فلم کل 24 جنوری بروز جمعرات نمائش کیلیے پیش کردی جائے گی۔

پہلی بار سال 2016 میں آسکر جیتنے والی فلم ’ہاکس ریج‘ کے بعد اداکار اور فلم ساز میل گبسن ایک بار پھر ہدایت کاری کی دنیا میں واپس آگئے۔

اس بار میل گبسن شائقین کیلیے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’فلائٹ رسک‘ لے کر آئے ہیں، جو آسمان کی بلندیوں پر فلمائی جانے والی کہانی ہے۔

فلم کی کہانی ایک مفرور مجرم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں مارک واہلبرگ ایک پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک ایئر مارشل (میشل ڈاکری) کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔

وہ ایک ہوائی جہاز میں (ٹوفر گریس) نامی قیدی کو مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں لے کر جا رہے ہیں، یہ ہوائی جہاز جب وہ الاسکا کے جنگل کی فضاؤں سے گزرتا ہے تو حالات کشیدہ ہوجاتے ہیں اور بھروسہ آزمائش میں پڑ جاتا ہے، کیونکہ طیارے میں موجود ہر شخص وہ نہیں جو وہ بظاہر دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ فلم کل 24 جنوری بروز جمعرات امریکا کے سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کردی جائے گی۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں اس ماہ جنوری میں کچھ بہتر ہونے جارہا ہے کیونکہ معروف فلم سازوں کی جانب سے کئی دلچسپ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ ان فلموں میں فلائٹ رسک ایک بہتر فلم دکھائی دے رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow