شاہین شاہ آفریدی کو کس بات کا افسوس ہے؟
شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزازات اپنے نام کیے لیکن ایک افسوس کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا […]
شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزازات اپنے نام کیے لیکن ایک افسوس کا بھی اظہار کیا۔
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جب کہ سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے وہ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تاہم میچ کے بعد انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ میں 5 وکٹیں نہ لینے کا افسوس ہے تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اکثر کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں لیکن انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارے خلاف جس شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
انہوں نے محمد عامر اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہ اس سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے بولنگ لائن مضبوط ہونے سے ٹیم بہتری کی طرف جائے گی۔
اسٹار پیسر کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہمیں اپنی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں خود مزید بہتر کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ قریب ہے، اس لیے ہمیں اسمارٹ اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی جتنا ہم اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے اتنے ہی میچز جیتیں گے۔ ورلڈ کپ سے قبل صرف دو سیریز کھیلنی ہیں وقت کم ہے اس لیے ہمیں جلد ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
شاہین شاہ آفریدی دنیا کے منفرد بولر بن گئے
شاہین شاہ نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں پہلی بال سے اٹیک کروں وکٹ لے کر ٹیم کو مومینٹم دوں یہ آسان نہیں ہوتا مگر جب بھی بولنگ ملے تو پوری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے جتنا بہتر کر سکتا ہوں وہ کروں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟