شاہ رخ خان کا امریکی گلوکار ایڈ شیران کیساتھ ’سگنیچر پوز‘ وائرل

برطانیہ کے معروف پاپ گلوکار ایڈ شیران نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ انکا سگنیچر پوز دیتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔ برطانیہ کے معروف پاپ گلوکار ایڈ شیران ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ان کی بالی ووڈ ستاروں اور گلوکاروں کے ساتھ پارٹی کی ویڈیوز اور […]

 0  3

برطانیہ کے معروف پاپ گلوکار ایڈ شیران نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ انکا سگنیچر پوز دیتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

برطانیہ کے معروف پاپ گلوکار ایڈ شیران ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ان کی بالی ووڈ ستاروں اور گلوکاروں کے ساتھ پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی گلوکار ایڈ شیران نے خود بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ہمراہ یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں ایڈ شیران کو شاہ رخ خان کے برابر میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ’ایس آر کے سگنیچر پوز‘ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

اس ویڈیو کے ساتھ ایڈ شیران نے بطور کیپشن لکھا کہ ’یہ ہے شیپ آف اَس، ایک ساتھ محبت پھیلاتے ہوئے‘ ساتھ ہی ویڈیو میں شاہ رخ خان کے پوز کے علاوہ ان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا ٹائٹل سانگ بھی سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

دوسری جانب فرح خان نے بھی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ انہوں نے شاہ رخ خان اور ایڈ شیران کو ہدایتکاری دی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow