شان مسعود اور بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا
شان مسعود اور بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنرشپ بنا کر تاریخ میں اپنا نام درج کروا دیا۔ کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں کے […]
شان مسعود اور بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنرشپ بنا کر تاریخ میں اپنا نام درج کروا دیا۔
کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں کے بلے بازوں کے درمیان جب پارٹنرشپ 134 رنز پر پہنچی تو انہوں نے 2006-07 کے سیزن کے دوران سنچورین میں یاسر حمید اور یونس خان کے ذریعہ قائم کردہ 133 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس اوپننگ اسٹینڈ نے نہ صرف دیرینہ ریکارڈ توڑ دیا بلکہ پاکستان کو میچ میں فائٹ کا موقع بھی دیا۔ کپتان شان مسعود اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 213 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 208 رنز درکار ہیں۔
تجربہ کار بابراعظم 81 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شان مسعود نے سنچری اسکور کی۔ وہ 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟