شادی کو مذاق نہ سمجھیں، بارات خالی ہاتھ لوٹ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں دولہے اور دوستوں کے نشے میں ہونے کی وجہ سے بارات خالی ہاتھ لوٹ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں بارات کو خالی ہاتھ اس لیے لوٹنا پڑا کیوکہ دولہے اور اس کے دوست مبینہ طور پر شراب پی کر ہنگامہ کررہے […]

 0  0
شادی کو مذاق نہ سمجھیں، بارات خالی ہاتھ لوٹ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں دولہے اور دوستوں کے نشے میں ہونے کی وجہ سے بارات خالی ہاتھ لوٹ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں بارات کو خالی ہاتھ اس لیے لوٹنا پڑا کیوکہ دولہے اور اس کے دوست مبینہ طور پر شراب پی کر ہنگامہ کررہے تھے جس پر دلہن کی والدہ نے شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی والدہ شادی منسوخ کرنے کے لیے دولہا کے اہلخانہ سے گفتگو کررہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باراتیوں کو رویے کو دیکھ کر دلہن کی والدہ پریشان ہوگئیں اور کہا کہ اگر اب ان کا یہ رویہ ہے تو مستقبل میں کیا ہوگا۔

دولہے کے دوست شراب پی کر پوجا کرنے کی تھالیاں پھینک رہے تھے اور یہ سب کرنے پر فخر بھی کرنے لگے۔

لڑکی کی والدہ نے بارات کے ارکان سے عاجزانہ درخواست کی اور بغیر کسی نتیجے کے بارات کو رخصت کردیا۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’شادی کو مذاق نہ سمجھیں۔ کم از کم اپنی اقدار کا احترام کریں، عاجزی اور شائستگی کا مظاہرہ کریں، اور کبھی بھی دوسرے شخص کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ نتیجہ سامنے ہے۔”

ایک صارف نے لکھا، "دلہن کی والدہ نے ٹھیک کیا، پیسے کا کیا فائدہ جس نے آداب اور اقدار دونوں کو تباہ کر دیا؟ ایسے لڑکوں کو، جو بہت مغرور ہوتے ہیں، ان کی شادی نہیں کرنی چاہیے۔”

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ "دلہن کے خاندان کے لیے احترام ہے”۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow