فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی
روینہ ٹنڈن کی بیٹی نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں، مگر شاید ان کا پہلا شوق اب بھی پڑھائی ہے وہ شوٹنگ کے دوران امتحانات کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔ بالی ووڈ میں فلموں کے ذریعے قدم رکھنے کے لیے تیار راشا تھاڈانی اپنی نئی فلم ’آزاد‘ سیٹ سے پردے کے پیچھے ایک ویڈیو […]
روینہ ٹنڈن کی بیٹی نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں، مگر شاید ان کا پہلا شوق اب بھی پڑھائی ہے وہ شوٹنگ کے دوران امتحانات کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔
بالی ووڈ میں فلموں کے ذریعے قدم رکھنے کے لیے تیار راشا تھاڈانی اپنی نئی فلم ’آزاد‘ سیٹ سے پردے کے پیچھے ایک ویڈیو میں دکھائی دیں، راشا اپنے 12ویں کے بورڈ کے امتحانات کے لیے تیاری کرتی پائی گئیں اور اس دوران وہ اپنا میک اپ بھی کرواتی رہیں۔
آزاد کے سیٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں راشا تھاڈانی فلم کے سیٹ پر وقفے کے دوران اپنے امتحانات کے لیے تندہی سے کتاب پڑھتی ہوئی نظر آئیں۔
اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش میں اپنے تعلیمی سفر کو بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا۔
راشا تھاڈانی نے اپنی پہلی فلم کے بارے میں کہا کہ آزاد میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے۔ میں ابھیشیک صاحب کی اس سے زیادہ شکرگزار نہیں ہو سکتی کہ مجھے یہ موقع دیا اور مجھ پر بھروسہ کیا۔
خیال رہے کہ راشا تھاڈانی آزاد میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ کردار ادا کریں گی، یہ فلم 17 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟