آئمہ بیگ نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچالیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسنیپ چیٹ پر اپنے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ حیران ہوں کہ لوگ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ کو میرا اکاؤنٹ […]

 0  4
آئمہ بیگ نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچالیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسنیپ چیٹ پر اپنے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ حیران ہوں کہ لوگ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ کو میرا اکاؤنٹ کیسے سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہی میں مستقبل میں اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ ہے۔‘

گلوکارہ نے لکھا کہ ’میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھروسہ کرکے کیسے مختلف اشیا خرید سکتے ہیں؟

آئمہ بیگ نے کہا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنا ہے تو میری انسٹاگرام اسٹوریز کو یاد رکھیے گا کہ میرا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow