شادی سے قبل سوناکشی اور ظہیر کے گھر والوں کی ملاقات، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کی شادی سے چند روز قبل دونوں کے گھر والوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم جوڑے نے اس […]

 0  2
شادی سے قبل سوناکشی اور ظہیر کے گھر والوں کی ملاقات، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کی شادی سے چند روز قبل دونوں کے گھر والوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم جوڑے نے اس بات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

شادی کی خبروں کے دوران دونوں کے گھر والوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں جب میں خاندانوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں سوناکشی سنہا، ان کے والدین اور قریبی دوست نظر آ رہے ہیں جبکہ ظہیر اقبال بھی فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔ مذکورہ تصاویر فیشن ڈیزائنر مارزیہ ٹیویا بھابے کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے گھر والوں میں ملاقات کی تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ کے اہل خانہ بیٹی کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور شادی مین بھی شرکت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوناکشی سنہا اپنی قریبی دوست کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے ان کے والدین اور بھائی بہن سے ملاقات کی تھی۔

انسٹاگرام پر ظہیر اقبال کی بہن صنم رتنسی نے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ان کی فیملی کے ہمراہ سوناکشی سنہا کو بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow