سکون! ’مجھے طلاق نہیں چاہیے‘
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ثنا جاوید ’عینا‘ کا کہنا ہے کہ مجھے طلاق نہیں چاہیے۔ ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں احسن خان (ہمدان)، ثنا جاوید (عینا)، خاقان شاہ نواز (رضا)، سدرہ نیازی (شانزے)، لیلیٰ واسطی (عینا کی والدہ)، قدسیہ علی (آئمہ)، عدنان صمد خان (عثمان)، عثمان پیرزادہ، اسما عباس ودیگر شامل […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ثنا جاوید ’عینا‘ کا کہنا ہے کہ مجھے طلاق نہیں چاہیے۔
ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں احسن خان (ہمدان)، ثنا جاوید (عینا)، خاقان شاہ نواز (رضا)، سدرہ نیازی (شانزے)، لیلیٰ واسطی (عینا کی والدہ)، قدسیہ علی (آئمہ)، عدنان صمد خان (عثمان)، عثمان پیرزادہ، اسما عباس ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عینا، ہمدان سے کہتی ہیں کہ ’آپ کون سے پیپرز کی بات کررہے تھے میں نے سب کچھ سن لیا ہے آپ طلاق کے پیپرز کی بات کررہے تھے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’آپ مجھے چھوڑنا چاہتے ہیں چھوڑ دیں لیکن رضا اور شانزے کا مسئلہ حل ہونے دیں۔‘
ہمدان کہتے ہیں کہ کچھ کام جتنی جلدی ہوجائیں اتنا ہی اچھا ہوتا ہے، ویسے بھی میں دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں اس کے ساتھ کوشش کرلوں گا کہ اپنی زندگی بھی بہتر کرلوں۔
عینا کہتی ہیں کہ ’اگر میں کہوں کہ میں طلاق نہیں چاہتی۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ کوئی کھیل یا مذاق ہے صبح تمہارا سوال کچھ ہوتا ہے اور رات میں کچھ اور اب فیصلہ ہوچکا ہے۔‘
ہمدان کہتے ہیں کہ ’تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تمہارے لیے جو دروازے بند ہیں انہیں کھولنے کی ذمہ داری میری ہے۔‘
کیا ہمدان، عینا کو طلاق دے دیں گے؟ کیا شانزے ہمدان کی زندگی میں عینا کو قبول کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’سکون‘ کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟