سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کی تاریخ 23 جون کیوں رکھی؟

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جانب سے شادی کی تاریخ 23 جون رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ View this post on Instagram A […]

 0  3
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کی تاریخ 23 جون کیوں رکھی؟

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جانب سے شادی کی تاریخ 23 جون رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

تاہم اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز شادی کے بعد پہلی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے 23 جون کا ہی انتخاب کیوں کیا۔

سوناکشی سنہا کے مطابق ان کی محبت کا آغاز 7 سال قبل اسی دن سے ہوا تھا، جب دونوں کو پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اور اسی دن دونوں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال پہلی بار ایمی ورک اور اسیس کور کے گانے ’بلاک بسٹر‘ کی میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئے جو 23 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوا تھا۔

اس کے بعد ان کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بھی 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم کی ریلیز کے بعد ان دونوں کو مختلف تقریبات اور مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کے رشتے کا آغاز فلم سیٹ سے ہوا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow