سعود شکیل نے پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانے کا کریڈٹ کسے دیا؟

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانے کا کریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کی شاندار بیٹںگ کو دے دیا۔ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنچری میکر سعود شکیل نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان نے جس طرح بیٹنگ […]

 0  0
سعود شکیل نے پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانے کا کریڈٹ کسے دیا؟

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانے کا کریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کی شاندار بیٹںگ کو دے دیا۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنچری میکر سعود شکیل نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان نے جس طرح بیٹنگ کی میرا بھی کام آسان کردیا۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانے کا کریڈٹ ساجد اور نعمان کو جاتا ہے، دونوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 53 رنز درکار ہیں۔

جو روٹ 5 اور ہیری بروک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

یہ پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان جیت کی جانب گامزن

اوپنر زیک کرولی دو رنز بنا کر نعمان علی کا نشانہ بنے، بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر ساجد خان کو وکٹ دے بیٹھے، اولی پوپ کو بھی ایک رن پر نعمان علی نے چلتا کیا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رن بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow