پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ مسقط میں کھیلے گئے سری لنکا اے نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 136 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں […]

 0  0
پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

مسقط میں کھیلے گئے سری لنکا اے نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 136 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

وکرما سنگھے نے میچ وننگ نصف سنچری اسکور کی، لاہیرو نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے، عمیر بن یوسف کی 68 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

کپتان محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشن ہمانتھا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نپن رنسیکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow