سری لنکا جیتا جیتی بازی ہار گیا، بھارت کا ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ
سری لنکا جیتا ہوا میچ ہار گیا ٹی 20 عالمی چیمپئن بھارت نے آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کیلین سوئپ کر لیا۔ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پالی کیلے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے […]
سری لنکا جیتا ہوا میچ ہار گیا ٹی 20 عالمی چیمپئن بھارت نے آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کیلین سوئپ کر لیا۔
تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پالی کیلے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے جواب میں سری لنکن ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے سپر اوور کرایا گیا۔ بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے محمد سراج اور واشنگٹن سندر کی موجودگی سپر اوور رینکو سنگھ سے کروایا اور انہوں نے محض 2 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔
بھارت کو جیت کے لیے صرف تین رنز کا ہدف ملا جو اس کے بلے باز نے سپر اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر حاصل کر لیا۔
اس سے قبل بھارت کی جانب سے دیے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے ایک موقع پر دو وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لیے تھے اور اسے جیت کے لیے صرف 21 رنز درکار تھے۔
تاہم میزبان ٹیم نے آخری چار اوورز میں چھ وکٹیں گنوائیں اور یوں سری لنکا نے یہ جیتا ہوا میچ طشتری میں رکھ کر بھارت کو دیا اور بلیو شرٹس نے تین میچوں کی سیریز میں لنکن ٹائیگرز کو وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار کر دیا۔
بھارت کے نوجوان کھلاڑی واشنگٹن سندر کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ کپتان سوریا کمار یادیو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟