ساتھی اداکارہ کی حادثاتی موت کے بعد بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پویترا جے رام کی کار حادثے میں موت کے چند روز بعد ان کے ساتھی اداکار چندراکانت عرف چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکار چندراکانت نے ریاست تلنگانہ کے شہر الکاپور میں اُسی گھر میں خودکشی کی جہاں وہ اپنی گرل فرینڈ […]

 0  3

کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پویترا جے رام کی کار حادثے میں موت کے چند روز بعد ان کے ساتھی اداکار چندراکانت عرف چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکار چندراکانت نے ریاست تلنگانہ کے شہر الکاپور میں اُسی گھر میں خودکشی کی جہاں وہ اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ پویترا جےرام کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

اداکار کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اداکارہ پویترا کی موت کے بعد سے میرا بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار تھا، پویترا کی اچانک موت نے چندراکانت کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا اور یہی میرے بیٹے کی خودکشی کا سبب بنا۔

 بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک، اہلخانہ شدید زخمی

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار چندراکانت نے پویترا کی موت سے قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے رشتے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پویترا جےرام اپنی بہن اور چندراکانت کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کی کار کو حادثہ پیش آگیا تھا۔

اس حادثے کے نتیجے میں اداکارہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ اُن کے بوائے فرینڈ، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow