نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار ایڈ شیران نے اپنے کیرئیر سے متعلق انکشاف کردیا۔ حال ہی میں گلوکار ایڈ شیران نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جو نیٹ فلکس پر 18 مئی کو نشر ہوا، اس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔ گلوکار نے انکشاف کیا کہ […]

 0  4
نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار ایڈ شیران نے اپنے کیرئیر سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں گلوکار ایڈ شیران نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جو نیٹ فلکس پر 18 مئی کو نشر ہوا، اس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 11 سال کی عمر میں گانے لکھنا شروع کیے تھے لیکن وہ گلوکار نہیں بلکہ اداکار بننا چاہتے تھے، ’’ میں اصل میں ایک اداکار بننا چاہتا تھا اور میں نے ایک ٹی وی شو کے لیے آڈیشن بھی دیا جس میں موسیقی کے ساتھ اداکاری کرنی تھی‘‘۔

کامیڈی کا بلاک بسٹر ختم ہوگیا؟ کپل شرما شو سے متعلق بڑی خبر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

ایڈ شیران نے بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں ٹی وی شو کے لیے آڈیشن بھی دیا تھا اور ٹاپ 10 کی لسٹ میں شامل بھی ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر مجھے اس شو میں یہ کردار مل گیا تو میں گلوکاری چھوڑ دوں گا اور اگر شارٹ لسٹ نہ ہوئے تو اداکاری کو خیر باد کہہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ’پھر مین نے اداکاری چھوڑ دی کیونکہ مجھے شو نہیں ملا اور پھر میں نے موسیقی میں مکمل کریئر بنانے کا فیصلہ کیا‘۔

گلوکار ایڈ شیران نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے زندگی میں ایک بار ملازمت بھی کی جہاں وہ برتن دھوتے تھے، انہوں نے کہا کہ بار میں کھانا کھانے والے افراد کے تمام برتن وہاں لائے جاتے جسے میں دھو کر خشک کیا کرتا تھا۔

1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow