دلہن نے شادی کی تقریب میں دولہے کو اغوا کر لیا
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے طیش میں آ کر دولہا اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ دولہا جب اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو ہر طرف خوشی کا ماحول تھا اور سب لوگ تقریب […]
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے طیش میں آ کر دولہا اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔
دولہا جب اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو ہر طرف خوشی کا ماحول تھا اور سب لوگ تقریب سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
رسومات سے چند لمحے قبل لڑکے والوں کی طرف سے اضافی جہیز کا مطالبہ سامنے آیا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں 15 مربع فٹ زمین کا ٹکرا دیا جائے۔
جب لڑکی والوں نے انکار کیا تو لڑکے والوں نے سخت تنقید کی۔ اس پر لڑکی والے طیش میں آگئے، دلہن نے اہل خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر دولہے میاں اور اس کے گھر والوں کو اغوا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے دولہے کو کار اور اہل خانہ کیلیے تحائف خریدنے کیلیے 10 لاکھ روپے ادا کیے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے زمین خرید کر دینے کا مطالبہ کیا۔
معاملے کا عمل ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ دلہن والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے تقریب کے اخرات کی مد میں دولہے والوں سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کی موجودگی میں لڑکے والوں نے 20 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں ادا کیے اور بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟