جسم میں خون کی کمی کیسے دور کی جائے؟
جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہی خون میں کمی کی شکایات سامنے آتی ہیں، جس کے باعث مختلف امراض کے حملہ آور ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ اس صورتحال میں خون میں موجود لال خلیے کم ہونے کے سبب صحت گرنے لگتی ہے جس سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا […]
جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہی خون میں کمی کی شکایات سامنے آتی ہیں، جس کے باعث مختلف امراض کے حملہ آور ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
اس صورتحال میں خون میں موجود لال خلیے کم ہونے کے سبب صحت گرنے لگتی ہے جس سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہر غذائیات فائزہ خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں شرکت کی اور خون کی کمی کی علامات اور اس کے علاج سے متعلق اہم گفتگو کی۔
ماہر غذائیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اگر بات کی جائے تو تقریباً 15 فیصد افراد خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالخصوص خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کی شکایات بہت زیادہ عام ہوتی ہیں، اس کی جو سب سے عام علامت ہے وہ آپ کے جسم میں آئرن کی کمی کا ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو جسم کو آئرن کی زیادہ مقدار چاہیے ہوتی ہے، اس کے مطابق آئرن نہ ملے تو خون کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ خواتین میں عام طور پر حمل کے دوران خون کی کمی شکار ہوجاتی ہیں۔
فائزہ خان کا کہنا تھا کہ مردوں کی اگر بات کی جائے تو زیادہ تر بزرگ افراد میں خون کی کمی کی شکایت ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں چاہئے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں کہ جس میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہو جیسے گوشت، کلیجی، مختلف اقسام کی دالیں اور سبزیاں ان میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ استعمال کرکے آپ اپنے جسم میں آئرن کی کمی پورا کرسکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟