ٹیٹنس انجیکشن سے متعلق بڑی خبر

لاہور: میڈیسن کمپنیوں نے ڈسٹری بیوٹرز کو ٹیٹنس کی سپلائی کا عمل تیز کر دیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق 20 ہزار سے زائد ٹیٹنس انجکشن کی سپلائی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس پہنچ گئی جب کہ 70 ہزار وائلز بیرون ملک سے چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی۔ وزیرصحت نے بتایا کہ […]

 0  5
ٹیٹنس انجیکشن سے متعلق بڑی خبر

لاہور: میڈیسن کمپنیوں نے ڈسٹری بیوٹرز کو ٹیٹنس کی سپلائی کا عمل تیز کر دیا۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق 20 ہزار سے زائد ٹیٹنس انجکشن کی سپلائی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس پہنچ گئی جب کہ 70 ہزار وائلز بیرون ملک سے چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

وزیرصحت نے بتایا کہ 15 لاکھ ڈوز کی ٹیسٹنگ این سی بی ایل میں کی جارہی ہے اور رپورٹ  اجرا کے بعد ٹیٹنس انجکشن اور وائلز کی قلت مکمل ختم ہوجائےگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ٹیٹنس انجکشن کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت، وزیرصحت پنجاب کا اہم بیان آگیا

گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے لاہورسمیت پنجاب کی مارکیٹوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ سلمان رفیق نے انجکشنز بنانے والی کمپنی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا شکریہ جو اہم معاملے کومنظر عام پر لایا۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دنوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دورہوجائےگی، کمپنی کو کہا ہے، ڈیڑھ لاکھ انجکشن 28 مئی کوامپورٹ کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 15 جون تک 15لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹ کے بعد مارکیٹ میں آجائیں گے، 15 لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹنگ کے لئے ڈریپ کے پاس ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow