جب بیٹا اپنے دوست کو مارنے نکل پڑا! زینت امان نے ماضی کا قصہ بتادیا

ماضی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بیٹا غصے میں آگیا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زینت امان نے اپنے بچوں اذان خان اور ذاہان خان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے […]

 0  2
جب بیٹا اپنے دوست کو مارنے نکل پڑا! زینت امان نے ماضی کا قصہ بتادیا

ماضی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بیٹا غصے میں آگیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زینت امان نے اپنے بچوں اذان خان اور ذاہان خان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے خلاف بیٹے کے دوست نے نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر وہ سخت طیش میں آگیا اور اسے مارنے کے لیے گھر سے بلا لے کر نکلا تھا۔

اپنی پوسٹ میں زینت نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ایک اداکارہ کے بچے ہونے کے ناطے ان کے بچوں کو کس طرح کے مسائل پیش آئے۔

اپنے وقت کی خوبرو اداکارہ نے بتایا کہ میرے بچوں کا بڑا ہونا آسان نہیں تھا، حالانہ جب بچے اسکول میں تھے تو میں نے خود کو شوبز کی رنگینیوں سے دور کردیا تھا، لیکن بچے پھر بھی میرے متعلق بیہودہ تبصروں، سوالوں اور خبروں سے محفوظ نہیں تھے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ایک روز میرا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ گھر واپس آگیا۔

میں نے دیکھا کہ وہ بہت زیادہ غصے میں تھا، اس نے اپنا ہیلمٹ اور بلا لیا اور گھر سے یہ کہتے ہوئے نکلا کہ وہ میرے عزت کا بدلہ لے گا۔ اس کے دوست نے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر بیٹا کافی اپ سیٹ تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow