’’جانا تھا جاپان، پہنچ گئے چین‘‘، گوگل میپ نے اب کس کو دیا سب سے بڑا دھوکا
گوگل جہاں بہت سارے مسائل حل کرتا ہے وہاں لوگوں کو راستہ بھی دکھاتا ہے مگر اس بار گوگل میپ نے راستہ پوچھنے والوں کو کہاں پہنچایا جان کر حیران رہ جائیں۔ ماضی میں لوگ کسی اجنبی جگہ جاتے تھے تو لوگوں سے راستہ پوچھ پوچھ کر سفر طے کرتے تھے۔ دنیا نے ترقی کی […]
گوگل جہاں بہت سارے مسائل حل کرتا ہے وہاں لوگوں کو راستہ بھی دکھاتا ہے مگر اس بار گوگل میپ نے راستہ پوچھنے والوں کو کہاں پہنچایا جان کر حیران رہ جائیں۔
ماضی میں لوگ کسی اجنبی جگہ جاتے تھے تو لوگوں سے راستہ پوچھ پوچھ کر سفر طے کرتے تھے۔ دنیا نے ترقی کی اور ٹیکنالوجی کا دور شروع ہوا تو منزل کا راستہ گوگل بتانے لگا۔
تاہم گوگل میپ اکثر لوگوں کو دھوکا دیتا رہتا ہے اور وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے پہنچ جاتے ہیں اور ایسی خبریں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم یہاں تو معاملہ ہی نا قابل یقین ہوگیا اور وہ مثال یاد آگئی کہ ’’جانا تھا جاپان، پہنچ گئے چین‘‘اور یہ سب گوگل میپ کی مہربانی سے ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست آسام کی پولیس کے ساتھ پیش آیا جو ریاست کے ہی ایک علاقے میں کسی ملزم کو پکڑنے کے لے چھاپہ مارنے جا رہی تھی لیکن گوگل میپ نے اس 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔
منگل کی شب آسام کے ضلع جوباٹ کی 16 رکنی پولیس ٹیم ایک ملزم کو پکڑنے کے لیے جا رہی تھی۔ پولیس نے مطلوبہ جگہ پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا سہرا لیا اور جب سول ڈریس میں مسلح ہو کر وہاں پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔
آسام پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ غلطی سے پڑوسی ریاست ناگا لینڈ کے علاقے کوکوکچنگ آگئے ہیں۔ تاہم وہاں کے لوگوں نے انہیں ڈاکو سمجھ کر رات بھر یرغمال بنائے رکھا۔
جوبارٹ پولیس کو جب اطلاع ملی تو وہاں سے ہنگامی طور پر موکوکچنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے آسام پولیس کو بچانے کے لیے ایک ٹیم بھیجی۔ اس ٹیم نے تمام حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔
مذکورہ مضحکہ خیز صورتحال پر متعلقہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جی پی ایس پر کنفیوژن کی وجہ سے پیش آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟