ترپتی ڈمری کے فلمی کیریئر کو دھچکا لگ گیا
ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ترپتی ڈمری کے کیریئر کو دھچکا لگ گیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’عاشقی‘ فرنچائز کو محبت کی کہانیوں اور بلاک بسٹر البمز کیلیے پسند کیا جاتا ہے۔ فلمساز انوراگ باسو نے فرنچائز کی تیسری پیشکش […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ترپتی ڈمری کے کیریئر کو دھچکا لگ گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’عاشقی‘ فرنچائز کو محبت کی کہانیوں اور بلاک بسٹر البمز کیلیے پسند کیا جاتا ہے۔ فلمساز انوراگ باسو نے فرنچائز کی تیسری پیشکش کا اعلان کیا جس میں کارتک آریان اور ترپتی ڈمری کو مرکزی کردار کیلیے چنا گیا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ترپتی ڈمری کو ’عاشقی 3‘ کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترپتی ڈمری پر معاوضہ لے کر تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے خود فلم چھوڑ دی، مگر تازہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلمسازوں نے ان کو کاسٹ سے الگ کر دیا کیونکہ وہ اس کردار کیلیے فٹ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’عاشقی 3‘ کی ہیروئن بننے کیلیے چہرے پر معصومیت کا ہونا ضروری ہے، فلمسازوں نے مشاہدہ کیا کہ اداکارہ اپنی حالیہ فلموں میں ان کی ضرورت سے بالکل مختلف پائی گئیں۔
چونکہ ’عاشقی 3‘ ایک افسانوی اور محبت کی کہانی ہے، فلمساز ترپتی ڈمری کو کردار کے پیرامیٹرز کے مطابق نہیں دیکھتے، ’اینیمل‘ میں ان کے کردار کو باکس آفس پر کم بزنس کرنے کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ترپتی ڈمری اس سے قبل لیلیٰ مجنوں، بلبل اور قلعہ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
’عاشقی 3‘ کے فلمساز ہیروئن کیلیے نئے چہرے کی تلاش میں ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟