بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے ڈرائیور کا انوکھا اقدام
فرانس میں ایک شخص نے تیز رفتاری پر جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی پورشے اسپورٹس کار کا رنگ ہی تبدیل کروادیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اسپیڈ ریڈار کی مدد سے کار سوار کو 188 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے پر روکا لیکن وہ رکنے […]
فرانس میں ایک شخص نے تیز رفتاری پر جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی پورشے اسپورٹس کار کا رنگ ہی تبدیل کروادیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اسپیڈ ریڈار کی مدد سے کار سوار کو 188 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے پر روکا لیکن وہ رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس ملزم کا تعاقب نہ کرسکی لیکن یہ پتا لگانے میں کامیاب ہوگئی کہ یہ برائٹ گرین پورشے 911 اسپورٹس کار تھی جس کے باعث اس کی شناخت ممکن ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جب پولیس واحد پورشے چلانے والے شخص کو تھانے لائی تو وہ کار کی تبدیل شدہ رنگت دیکھ کر حیران رہ گئی کیونکہ گاڑی کا رنگ گرے کردیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جانے پر ملزم نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
بعدازاں پولیس نے کار کی انسپکشن کی تو اس کے بعض حصوں پر ہرا رنگ نظر آیا جس کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ اس جرمانے سے بچنے کے لیے گاڑی کی رنگت تبدیل کروائی تھی۔
پولیس نے کیس کے حل ہونے تک گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟