بڑی الائچی کے چند دانے اور حیرت انگیز فوائد

بڑی الائچی جسے عام طور پر کالی الائچی بھی کہا جاتا ہے، یہ اپنی خوشگوار خوشبو کی وجہ سے بہت سے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس بڑی الائچی کے بڑے فوائد کے بارے میں بتائیں گے اسے نہ صرف کھانوں میں بلکہ صحت کے مختلف مسائل […]

 0  9
بڑی الائچی کے چند دانے اور حیرت انگیز فوائد

بڑی الائچی جسے عام طور پر کالی الائچی بھی کہا جاتا ہے، یہ اپنی خوشگوار خوشبو کی وجہ سے بہت سے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو اس بڑی الائچی کے بڑے فوائد کے بارے میں بتائیں گے اسے نہ صرف کھانوں میں بلکہ صحت کے مختلف مسائل کے حل کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین نے الائچی پر کئی چھوٹی چھوٹی تحقیقیں کی ہیں جن کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس کے صحت کے لیے متعدد فوائد موجود ہیں۔

الائچی کو اس کے صحت کے فوائد کے لیے بطور سپلیمنٹ بھی لے سکتے ہیں، الائچی میں فائٹو کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں۔

امراضِ قلب کیلئے :

ماہرین صحت کے مطابق امراضِ قلب سے محفوظ اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بڑی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہے، اس سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کیلئے بہترین :

بڑی الائچی کو ہاضمے میں مدد دینے کے لیے ہزاروں سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تکلیف، متلی اور الٹی کو دور کرنے کے لیے اسے اکثر دوسری دواؤں کے مصالحوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

گیس کا خاتمہ :

پیٹ میں گیس کے مریض اگر صبح دوپہر اور شام ایک الائچی چبا لیں تو گیس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے اور پُرانی سے پُرانی گیس سے بھی ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جاتی ہے، یہ معدے کو السر سے بچانے میں بھی مفید ہوسکتی ہے۔

دانتوں میں انفیکشن اور منہ کی بدبو :

دانتوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بڑی الائچی کو بھی مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دانتوں کے امراض سے لڑنے میں مدد کرتی ہے، جس میں دانتوں اور مسوڑھوں کے انفیکشن سمیت دیگر دانتوں کے مسائل شامل ہیں۔

بڑی الائچی میں ایک خاص مہک بھی ہوتی ہے جو ہیلیٹوسس کے علاج میں مدد کر سکتی ہے جسے عام طور پر سانس کی بو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بالوں کی نشونما :

بڑی الائچی بالوں کے لئے بےحد حیرت انگیز خصوصیات کی حامل ہے، اس کا تیل بالوں کی صحت کیلیے جادوئی اثر رکھتا ہے،

یہ تیل بالوں کو تیزی سے اُگانے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں لمبا اور گھنا بھی کرتا ہے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow