بنگلادیش سے شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد

بنگلادیش سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد سری لنکا کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔ ہسارنگا کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں […]

 0  7
بنگلادیش سے شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد

بنگلادیش سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد سری لنکا کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔

ہسارنگا کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں تیسرے ون ڈے کے دوران ہسارنگا کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار پایا گیا جو کہ "ایک بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے” سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ میچ کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب ہسارنگا نے امپائر سے اس کی کیپ چھین لی اور میچ میں امپائرنگ کا مذاق اڑایا۔ بنگلہ دیش نے یہ میچ  چار وکٹوں سے جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow