اہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایلیمینیٹر میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 15 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میچ میں […]
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایلیمینیٹر میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 15 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
منرو نے 9اننگز میں 34.33 کی اوسط اور 139 اسٹرائیک ریٹ سے 309 رنز بنائے ہیں اور وہ جاری ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک ہیں۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 10 مارچ کو راولپنڈی میں ملتان سلطانز کے خلاف یونائیٹڈ کے لازمی جیت کے میچ میں بھی سب سے زیادہ اسکور کیا جہاں انہوں نے صرف 40 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔
منرو اسی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے اور اب ان کی ایلیمنیٹر میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اگر اسلام آباد جمعہ کو کوئٹہ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹیم کا طبی عملہ دوسرے ایلیمینیٹر میں ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ کرے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟