مجھے کنگ کہنا بند کرو، شرمندگی ہوتی ہے! ویرات کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے شائقین سے کہا ہے کہ مجھے کنگ کہنا بند کریں، یہ مجھے شرمندہ کردیتا ہے۔ اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی بالآخر دو مہینوں کے بعد مداحوں اور میڈیا کے سامنے آگئے، انھوں نے 19 مارچ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلور کے […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے شائقین سے کہا ہے کہ مجھے کنگ کہنا بند کریں، یہ مجھے شرمندہ کردیتا ہے۔
اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی بالآخر دو مہینوں کے بعد مداحوں اور میڈیا کے سامنے آگئے، انھوں نے 19 مارچ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ایونٹ میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران 35 سالہ کرکٹر نے میزبان دانش سیٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ’کنگ‘ نہ کہیں کیونکہ وہ اس سے شرمندہ ہوتے ہیں۔
فروری میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد کوہلی آخرکار کرکٹ کے میدان میں واپس آگئے ہیں، وہ آئندہ آئی پی ایل 2024 کے لیے آر سی بی کے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ دوستوں ہمیں بہت جلد چنئی پہنچنا ہے اور اس کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی بُک ہے لیکن سب سے پہلے آپ مجھے یہ لفظ (کنگ) کہنا بند کریں۔
انھوں نے ساتھ کھڑے فاف ڈوپلیسی کے سامنے کہا کہ میں فاف سے کہہ رہا تھا جب مجھے کنگ پکارا جاتا ہے اور اس طرح کا ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے تو مجھے ہر جگہ شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
اسٹار کرکٹر نے کہا کہ برائے مہربانی اب سے مجھے صرف ویرات کوہلی ہی کہیں۔ اس لفظ کا استعمال نہ کریں یہ میرے لیے بہت شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔
واضح رہے کہ کوہلی نے جنوری میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹ سے وقفہ لیا تھا تاکہ وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رہیں۔ اس دوران جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟