بلے باز کو چھکا لگانا مہنگا پڑ گیا، کیا ہوا؟ جان کر حیران رہ جائیں

کرکٹ میچ میں چھکا لگانا بلے باز کو بھاری پڑ گیا اور ایسا واقعہ پیش آیا جو اب تک شاید کرکٹ میں تاریخ کبھی رونما نہ ہوا۔ موجودہ دور میں کرکٹ اتنی برق رفتار ہوگئی ہے کہ چوکے چھکے لگنا معمول بلکہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد تو ہر گیند پر بلے باز کی جانب […]

 0  3

کرکٹ میچ میں چھکا لگانا بلے باز کو بھاری پڑ گیا اور ایسا واقعہ پیش آیا جو اب تک شاید کرکٹ میں تاریخ کبھی رونما نہ ہوا۔

موجودہ دور میں کرکٹ اتنی برق رفتار ہوگئی ہے کہ چوکے چھکے لگنا معمول بلکہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد تو ہر گیند پر بلے باز کی جانب سے چوکا یا چھکا لگائے جانے کی متمنی ہوتی ہے۔

کرکٹ میچوں میں چوکے چھکے لگتے ہیں اور بلے باز گیند کو باؤنڈری پار پہنچاتے ہیں جہاں سے تماشائی گیند واپس کھلاڑیوں کو دے دیتے ہیں لیکن ایک میچ میں ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ منفرد واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا جہاں ڈنڈیگل کے این پی آر کالج گراؤنڈ میں چیپاک سپر گلیز اور سیکیم مدورائی پینتھرز کے درمیان تمل ناڈو پریمیئر لیگ 2024 کے میچ میں کے دوران پیش آیا۔

مدورائی پینتھرز کے بولر نے گیند کرائی جس کو چیپاک سپر گلیز کے بلے باز نے باؤنڈری سے باہر اچھال دیا اور اسے وہاں موجود ایک مقامی تماشائی نے تھام لیا۔

Credit: X

تاہم بلے باز سمیت تمام کھلاڑیوں اور وہاں موجود شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب باؤنڈری کے باہر گیند پکڑ نے  کے بعد اس شخص نے حقارت آمیز نظروں سے کھلاڑیوں کی جانب دیکھا اور گیند کو واپس دینے سے انکار کرتے ہوئے گیند کو لے کر چلتا بنا۔

واضح رہے کہ یہ میچ سیکیم مدورائی پینتھرز نے نو وکٹوں سے جیت لیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow