جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

جاپان کی کھلونا ساز کمپنی میگا ہاؤس نے حیرت انگیز طور پر حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار کیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روبک کیوب کی لمبائی صرف 0.19 انچ […]

 0  1
جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

جاپان کی کھلونا ساز کمپنی میگا ہاؤس نے حیرت انگیز طور پر حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار کیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روبک کیوب کی لمبائی صرف 0.19 انچ (تقریباً 0.5 سینٹی میٹر) ہے، جبکہ اس کا وزن محض 0.33 گرام ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 5,320 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کیوب کو ہنگری کے مجسمہ ساز ارنو روبک کے اصلی روبک کیوب کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے، واضح رہے کہ جاپان کے میگا ہاؤس کی جانب سے اس پروجیکٹ کا خیال تقریباً چار سال پہلے پیش کیا گیا تھا اور 2022 میں اس پر کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔

موجودہ دور میں 0.5 سینٹی میٹر چوڑا دھاتی اسکوئربنانا مشکل نہیں ہے، تاہم اس کیوب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہر زاویے سے گھمایا جاسکتا ہے۔

اس کی پیشگی آرڈر کے لیے قیمت 777,777 یین یعنی 5,320 ڈالر ہے، جبکہ اس کا پہلا آرڈر اپریل 2025 میں بھیجے جانے کی توقع ہے۔

ناسا نے خلا سے لی گئی حیران کُن ویڈیو شیئر کردی

اس کیوب کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے، یہ دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب اصل کیوب کے سائز کا تقریباً 1,000 واں حصہ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow