ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس ویڈیو وائرل؟

امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ایلون مسک اور ٹرمپ ’بی گیز‘ کے مشہور گانے ‘اسٹے ان آلائیو’ پر ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو ایلون […]

 0  2

امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ایلون مسک اور ٹرمپ ’بی گیز‘ کے مشہور گانے ‘اسٹے ان آلائیو’ پر ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جسے  1.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 ویڈیو کی حیقیت کیا ہے؟

دراصل یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے امریکی سینیٹر مائیک لی نے شیئر کی تھی جسے بعد میں ایلون مسک نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

ایلون مسک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب ناقدین کہیں گے کہ یہ آے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow