’اپنی مرضی سے جینے اور پہننے کی اجازت بھی تم سے لوں‘ زارا نور ناقدین پر برس پڑیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کپڑوں پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہی ہیں۔ انہوں نے […]

 0  1
’اپنی مرضی سے جینے اور پہننے کی اجازت بھی تم سے لوں‘ زارا نور ناقدین پر برس پڑیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کپڑوں پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فکر کا وقت طے کریں۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کے پاس ڈریسنگ سینس نہیں ہے۔‘

جواب میں زارا نور نے لکھا کہ ’اپنی مرضی سے جینے اور پہننے کی اجازت بھی تم سے لوں۔‘

سارا چیمہ نامی صارف نے لکھا کہ ’فیشن ضرور کریں لیکن خود کو پاگل نہ بنائیں۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ کو کس نے کہا کہ میں نارمل ہوں۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ اپنا ڈریسنگ سینس تبدیل کریں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اپنا دماغ تبدیل کریں آپ کے پاس دماغ نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش رواں سال مارچ میں ہوئی جس نام انہوں نے نور جہاں رکھا۔

یاد رہے کہ شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث زارا کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow