اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کس فلم کی کاپی ہے؟

ممبئی : بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی، مذکورہ فلم اطالوی فلم کا چربہ قرار دی جارہی ہے۔ نئی آنے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اکشے ایک بار پھر کامیڈی کردار میں واپس نظر […]

 0  18

ممبئی : بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی، مذکورہ فلم اطالوی فلم کا چربہ قرار دی جارہی ہے۔

نئی آنے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اکشے ایک بار پھر کامیڈی کردار میں واپس نظر آئے ہیں۔ مداحوں نے اکشے کو ہیرا پھیرا، ویلکم، ہی بےبی جیسی فلموں میں پسند کیا اور فلم کھیل کھیل میں کے ٹریلر میں ایک دہائی کے بعد اکشے کو دوبارہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو نیٹ فلیکس کی اطالوی فلم ’پرفیکٹ اسٹرینجرز’ کی نقل قرار دیا جارہا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ فلم ایک ہالی ووڈ فلم کا ریمیک ہے۔

قبل ازیں اس فلم کے جہاں بھارت میں خوب چرچے ہورہے ہیں تو وہیں پاکستانی مداحوں نے اکشے کمار کی فلم سے متعلق بڑی چوری پکڑ لی۔

پاکستانی مداحوں کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم کا نام پاکستانی فلم سے چوری کیا گیا ہے، دراصل ‘کھیل کھیل میں’ کے نام سے سال 2021 پاکستانی فلم ریلیز ہوئی تھی۔

پُرانی پاکستانی فلم

پاکستانی فلم ‘کھیل کھیل میں’ میں اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کا اسکرین پلے فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھا تھا جبکہ فلم کی کہانی تاریخ پر مبنی تھی۔

اکشے کمار کی ناکام فلموں میں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں، سیلفی، اور رام سیتو شامل ہیں۔

وہ ایک مشہور فلم ’او ایم جی ٹو‘ میں نظر آئے جسے انہوں نے خود پروڈیوس بھی کیا تھا۔ اکشے نے حال ہی میں تامل فلم کے ریمیک ’سرپھرا‘ نامی بایوپک میں کام کیا۔ ’سرپھرا‘ ان کی بڑی ناکام فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

سرپھرا، بڑے میاں چھوٹے میاں اور سیلفی سمیت دیگر فلموں کے بعد اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں۔ اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔

 ناکام فلموں

اکشے کمار نے گزشتہ دنوں اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یاروں والا کھیل۔۔۔ یاری والی پکچر! بینڈ باجے کے ماحول میں۔۔۔ بینڈ بجانے والی پکچر! سال کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر کو خوش آمدید کہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ تاپسی پنو، وانی کپور، ایمی ورک، آدتیہ سیل، پرگیہ جیسوال اور فردین خان سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

اب یہ صرف آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ آیا یہ فلم اکشے کمار کے لیے صورتحال کو بدل دے گی اور ان کے کیریئر کو دوبارہ زندہ کرے گی یا نہیں۔؎

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow