ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان […]

 0  0
ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

بعد ازاں سی بی آئی نے کیس میں اداکارہ اور اہل خانہ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر رہے۔

تاہم اب ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف ملا ہے کیونکہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی، مہاراشٹر حکومت اور بیورو آف امیگریشن کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن نے درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اس لیے کی گئی کہ متعلقہ فریق ہائی پروفائل ہے۔

فروری 2020 میں بمبئی ہائی کورٹ نے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دیا تھا۔ جب کسی فرد کے خلاف سرکلر جاری کیا جاتا ہے تو یہ ان پر بیرون ملک سفر کرنے اور ملک چھوڑنے پر پابندی لگاتا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرورتی کا بڑے پیمانے پر چرچا ہوا تھا کیونکہ ان کے اہل خانہ نے ان کے خلاف کچھ مضبوط دعوے کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow