ایمن خان کی ہمشکل مونا لیزا ناقدین پر برس پڑیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل خاتون مونا لیزا سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں مونا لیزا نے لکھا کہ میں نے نہیں کہا کہ میں ایمن خان جیسی لگتی ہوں، عوام خود ہی پاگل ہوئی ہے اور خود ہی حسد میں میری […]

 0  3
ایمن خان کی ہمشکل مونا لیزا ناقدین پر برس پڑیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل خاتون مونا لیزا سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں مونا لیزا نے لکھا کہ میں نے نہیں کہا کہ میں ایمن خان جیسی لگتی ہوں، عوام خود ہی پاگل ہوئی ہے اور خود ہی حسد میں میری تصاویر اور ویڈیوز پر منفی کمنٹس کررہی ہے۔

ایمن خان کی ہمشکل خاتون نے لکھا کہ ’بھائی اکاؤنٹ سے دور رہو اور اسے خراب نہ کرو، ڈائریکٹ میسج میں لوگوں نے میرا جینا دوبھر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مونا لیزا کو بھارتی فلم کے گانے پر رقص کرتے دیکھا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ایمن خان کی ہمشکل قرار دیا۔

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین نے مونا لیزا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈھونڈ نکالا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2019 میں جوڑے کے ہاں بیٹی امل کی پیدائش ہوئی جبکہ گزشتہ سال اگست میں ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میرال رکھا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow