بجرنگی بھائی جان ری یونین: چاند نواز کی 9 سال بعد مُنی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا عرف مُنی اور نواز الدین صدیقی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی […]

 0  2
بجرنگی بھائی جان ری یونین: چاند نواز کی 9 سال بعد مُنی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا عرف مُنی اور نواز الدین صدیقی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmy Sadhu (@filmysadhu)

اس فلم میں ’مُنی‘ نے ایک پاکستانی بچی کا کردار بنایا تھا، منی کا کردار نبھانی والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا اب کافی بڑی ہوچکی ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مُنی اور نواز الدین صدیقی کو 9 سال بعد ملاقات ہوتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرشالی نواز الدین صدیقی سے ملنے آئیں تو وہ اداکارہ کو ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے، تاہم جیسے ہی انہوں نے اس چہرے کو پہچانا جس کے ساتھ انہوں نے فلم کی تھی تو فورا اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور منی سے بات چیت شروع کردی۔

اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے، کیونکہ 9 سال قبل فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow