مس عرب یو ایس اے کا تاج زینوویہ جعفر نے سر پر سجا لیا

عراقی نژاد امریکی حسینہ زینوویہ جعفر نے اتوار کو مس عرب یو ایس اے 2024 کا تاج سر پر سجا لیا۔ عراقی حسینہ زینوویہ جعفر مس عرب یو ایس اے بن گئیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں امریکا، مختلف عرب اور افریقی ممالک کی 177 حسیناؤں میں سے 28 سالہ زینوویہ […]

 0  7
مس عرب یو ایس اے کا تاج زینوویہ جعفر نے سر پر سجا لیا

عراقی نژاد امریکی حسینہ زینوویہ جعفر نے اتوار کو مس عرب یو ایس اے 2024 کا تاج سر پر سجا لیا۔

عراقی حسینہ زینوویہ جعفر مس عرب یو ایس اے بن گئیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں امریکا، مختلف عرب اور افریقی ممالک کی 177 حسیناؤں میں سے 28 سالہ زینوویہ جعفر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

21 سال بعد حسینہ عالم کا ٹائٹل پھر سے عراق کے نام ہوا ہے، جیسے ہی فتح کا اعلان ہوا زینوویہ جعفر کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

عاطف اسلم نے بیٹی کی تصویر شیئر کرکے کیا لکھا؟

عراقی نژاد امریکی زینوویہ کا خاندان 90 کی دہائی میں عراق جنگ کے بعد امریکا منتقل ہو گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by zenovia زنوبيا (@zenoviajafar)

زینوویہ جعفر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا، اسٹیج پر میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ میں ہی جیتوں گی۔ انھوں نے کہا جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو دوستی اور روابط بنائے ہیں وہ انمول ہیں اور یہ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow