ایسے شخص کی تلاش ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے، حاجرہ یامین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کی تلاش ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے۔ اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت نجی زندگی اور شادی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ فی […]

 0  1
ایسے شخص کی تلاش ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے، حاجرہ یامین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کی تلاش ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے۔

اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت نجی زندگی اور شادی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی، شادی بعد کی بات ہے پہلے کوئی ایسا شخص مل جائے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں، جب کسی شخص سے ملتی ہوں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے صحیح رہے گا یا نہیں؟

اس سے قبل ایک انٹرویو میںحاجرہ یامین نے کہا تھا کہ بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی مجھے ڈانس اور گلوکاری کا بہت شوق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نور جہاں‘ میں ’سنبل‘ کا کردار کرنا آسان نہیں تھا، سنبل میری جیسی بالکل بھی نہیں ہے کردار نبھانے سے پہلے اس جیسی لڑکیوں کو بہت جج کرتی تھی۔

حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ سنبل کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی آواز بھی پتلی کی۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں حاجرہ یامین نے ’سنبل‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

اس سے قبل حاجرہ یامین ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow